30 اپریل 2013 - 19:30

سعودي عرب ميں سيلاب اورساتھ ہي سيلاب کا مقابلہ کرنے ميں بنيادي تنصيبات کي کمزوري کي بنا پرکئي لوگ ہلاک ہوگئے ہيں

ابنا: خبروں کے مطابق سعودي عرب کے بعض علاقوں ميں آنےوالے سيلاب سے اب تک کم ازکم تيرہ سعودي باشندے ہلاک ہوچکے ہيں جبکہ چار ديگر لاپتہ ہيں –گذشتہ  برسوں ميں سعودي عرب ميں آنےوالے سيلاب کے نتيجے ميں بڑي تعداد ميں لوگ ہلاک ہوئے ہيں جبکہ سيکڑوں مکانات تباہ ہوئے ہيں –سعودي عرب کے مختلف علاقوں ميں آنےوالے سيلاب  اس بات کي علامت ہيں کہ آل سعود خاندان عوام کو رفاہ و آسائش فراہم کرنےميں ناکام ہے اور حکومتي خاندان ميں بدعنواني پورے عروج پر ہے –سعودي عرب تيل سے مالا مال ملک ہے مگر اس کے باوجود اس ملک کے شہري سيکورٹي اور رفاہ کے اعتبار سے انتہائي پسماندگي کا شکار ہيں کيونکہ ملک کي دولت کا زيادہ حصہ آل سعود کے خاندانوں کي سير و تفريح اور عياشيوں ميں ہي خرچ ہوتا ہے -اس کے علاوہ آل سعود خاندان علاقے کے ملکوں منجملہ شام اور عراق  ميں سرگرم دہشتگردگروہوں کے لئے  بھي اپنے ملک کے عوام کي دولت پاني کي طرح بہا رہا ہے -......./169